جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
17.6 C
Srinagar

جوہانسبرگ، فلپائن میں بھیانک آتشزدگیاں،35 لوگوں کی موت، درجنوں زخمی

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ایک کثیرمنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 20 لوگوں کی موت ہوگئی اور 43 دیگر زخمی ہو گئے۔
نیوز 24 پورٹل نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔

سوشل نیٹ ورک X پر جوہانسبرگ میونسپلٹی کے آفیشل اکاؤنٹ پر جوہانسبرگ ایمرجنسی منیجمنٹ سروسز کے ترجمان رابرٹ ملاودزی کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے کہ ” آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے”۔

فلپائن میں گھر میں آتشزدگی سے 15 لوگوں کی موت

 فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے مضافات میں جمعرات کی علی الصبح ایک گھر میں آگ لگنے سے پندرہ لوگوں کی موت ہوگئی۔ فلپائنی حکومت کے بیورو آف فائر پروٹیکشن نے یہ اطلاع دی۔

بیورو نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5:30 بجے ہونے والی آتشزدکی کے واقعہ میں تین دیگر کو بچالیا گیا ہے۔ فائر فائٹرز نے تقریباً تین گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

متاثرین میں گھر کے افراد اور گھریلو ملازمین شامل ہیں، یہ مکان کوئزون سٹی میں واقع ہے جہاں گھر کے افراد مقیم تھے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img