بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

نو سالہ بچے کے ساتھ غیر فطری جنسی جرم کے ارتکاب کے الزام میں امام مسجد گرفتار:سری نگر پولیس

سری نگر : پولیس نے سری نگر میں ایک نو سالہ بچے کے ساتھ غیر فطری جنسی جرم کے ارتکاب کے الزام میں ایک امام مسجد کو گرفتار کیا۔

پولیس نے گرفتار شدہ کی شناخت وسیم راجا ولد علی محمد ملا ساکن نور باغ کے بطور کی ہے۔

سری نگر پولیس نے منگل کو ٹویٹ کرکے کہا: ‘وسیم راجا ولد علی محمد ملا ساکن نور باغ جو مسجد عائشہ ملکاگون میں امام کے طور کام کر رہا ہے، کو ایک 9 سالہ بچے کے ساتھ غیر فطری جنسی جرم کے ارتکاب کے الزام میں گرفتار کیا گیا’۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن مہاراج گنج میں ایک کیس درج کیا گیا۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند(آئی پی سی) کی دفعہ 377 اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (پہ او سی ایس او) ایکٹ کی دفعہ 5 اور 6 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img