بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

بارہمولہ میں 3 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

سری نگر :منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے تین انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے مجاز حکام سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد تین بدنام زمانہ اور انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر سینٹرل کوٹ بلوال جیل جموں میں قید رکھا گیا۔

بیان میں ان منشیات فروشوں کی شناخت روف احمد وانی ولد نذیر احمد ساکن روشن آباد پنجورہ کنزر، بشیر احمد ملا ولد عبدالرزاق ملا ساکن دھوبی ون کنزر اور فاروق احمد میر ولد غلام محی الدین میر ساکن زس پورہ ٹنگمرگ کے بطور کی گئی ہے۔

پولیس بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ پنجورہ، کنزر، دھوبی ون ، زس پورہ، ٹنگمرگ اور ضلع بارہمولہ کے دیگر علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے باوجود یہ منشیات فروش اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔

یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img