سری نگر : جنوبی ضلع شوپیاں کے ریپورہ گاوں میں منگل کی صبح مقامی نوجوان کی لاش کو درخت سے لٹکتے ہوئےپایا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح شوپیاں کے ریپورہ گاوں میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب 30سالہ نوجوان کی لاش کو سیب کے باغ میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر پولیس کو اس کی جانکاری فراہم کی چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کی
خطر ہسپتال منتقل کیا۔
یو این آئی