سری نگر:شمالی ضلع بانڈی پورہ میں ملی ٹینٹ معاون کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ملی ٹینٹ معاون کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے سینٹرل جیل کورٹ بلوال جموں منتقل کیا گیا۔
انہوں نے ملی ٹینٹ معاون کی شناخت مقصود احمد ملک کے بطور کی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملک مخالف سرگرمیوں کی پادائش میں ملی ٹینٹ معاون کے خلاف پی ایس اے کے تحت کیس درج کیا گیا ۔
یواین آئی





