سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر رام بن میں بھاری بھرکم مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔
متعلقہ حکام نے لوگوں سے بحالی کا کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر اختیار کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘رام بن میں ٹی 2 مروگ پر ایک بھاری بھرکم مٹی کا تودا گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک بند کر دیا گیا ہے’۔
ٹویٹ میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر اختیار کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ کریں’۔
پولیس نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ قومی شاہراہ کی بحالی کا کام ہنوز جاری ہے اور لوگ مکمل بحالی تک اس پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
دریں اثنا سری نگر – لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.