بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
26.6 C
Srinagar

کانگریس کا جموں میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج

جموں، 4 اگست: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعہ کے روز جموں میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کرنعرہ بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بھی جموں وکشمیر پر حکومت کی ہے لیکن لوگوں پر کبھی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔انہوں نے کہا: ‘جس غریب کی ماہانہ آمدنی ایک ہزار روپیے سے بھی کم ہے وہ کیسے نو ہزار، دس ہزار روپیے کی بل ادا کرسکتا ہے”۔ان کا دعویٰ تھا: ‘موجودہ سرکار ٹول ٹکیس، پراپرٹی ٹیکس وغیرہ لگا کر جموں کے لوگوں کا خون چوس رہی ہے’۔
موصوف صدر نے کہا کہ آج یہاں جبری طور پر سمارٹ میٹر لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اس اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img