ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
26.4 C
Srinagar

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل، دو گرفتار، مسروقہ زیورات بر آمد: پولیس

بارہمولہ، 3 اگست : پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں چوری کے ایک معاملے کو حل کرکے دو ملزموں کو گرفتار کرکے مسروقہ زیوارت بر آمد کئے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کنزر کو 31 جولائی 2023 کو عبدا لرزاق ساکن گونی پورہ کنزر کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب کچھ نامعلوم چور اس کے گھر میں گھس گئے اور زیورات اڑا لے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران تکینکی اور انسانی وسائل کی مدد سے کچھ مشتبہ افراد کے نام سامنے آگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس دوران دو مشتبہ افراد بلال احمد اور احسان جیلانی وانی ساکنان گونی پورہ کنزر کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش دونوں نے یہ کام سر انجام دینے کا اعتراف کیا اور ان کے انکشاف پر مسروقہ زیورات بر آمد کئے گئے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img