اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
23.9 C
Srinagar

ہریانہ کے نوح علاقے میں مذہبی یاترا کے دوران تشدد میں تین لوگوں کی موت

میوات، یکم اگست : ہریانہ میں میوات کے نوح علاقے میں پیر کے روز مذہبی جلوس کے دوران فرقہ وارانہ تشدد میں تین ہوم گارڈز کی موت ہوگئی۔ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق یاترا نکالنے والے لوگوں پر ایک برادری کے لوگوں نے پتھراؤ کیا۔ اس واقعے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ اس تشدد سے مشتعل لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
گڑگاؤں کے پولیس کمشنر نے بتایا ہے کہ میوات میں تشدد میں دو ہوم گارڈز کی موت ہوگئی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ضلع میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور 2 اگست تک انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img