جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
27.8 C
Srinagar

آسٹریلیائی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 4 فوجی اہلکار لاپتہ

سڈنی، 29 جولائی : آسٹریلیائی فوجی ہیلی کاپٹر رات کو کوئنز لینڈ کے ساحل پر لنڈمین جزیرے کے قریب پانی میں گر کر حادثہ کا شکار ہوگیاجس کے بعد چار فوجی اہلکار لاپتہ ہیں۔

آسٹریلیائی محکمہ دفاع نے ہفتے کے روز کہا کہ آسٹریلیائی فوج کا ایک ایم آر ایچ -90 تائپن ہیلی کاپٹر آسٹریلیا اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ مشترکہ فوجی مشق ’’ ایکسرسائز ٹیلسمین سیبر 2023‘‘ کے حصے کے طور پر رات کی تربیتی سرگرمی میں حصہ لے رہا تھا۔ اسی دوران جمعہ کی دیر رات لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔

حادثے کے وقت طیارے میں عملے کے چار افراد سوار تھے اور فی الحال لاپتہ ہیں۔

محکمہ نے کہا کہ جائے وقوعہ پر تلاشی اور بچاؤ کی مہم جاری ہے۔ متاثرہ اہلکاروں کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img