منی پور تشدد پر کی سپریم کورٹ میں آج سماعت، سی بی آئی کرے گی جنسی ہراسانی کی تحقیقات

منی پور تشدد پر کی سپریم کورٹ میں آج سماعت، سی بی آئی کرے گی جنسی ہراسانی کی تحقیقات
نئی دہلی، 28 جولائی : مرکز نے منی پور میں دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو منتقل کرنے کے اپنے فیصلے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کراتے ہوئے اس معاملے کی سماعت ریاست سے باہر چھ ماہ کے اندر کرانے کی فریاد کی ہے۔
سپریم کورٹ آج (جمعہ) کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ وہ میتی کمیونٹی کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دائر درخواست سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کریں گی۔
مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے عدالت عظمیٰ میں سماعت سے قبل جمعرات کو داخل کردہ ایک حلف نامہ میں یہ بھی کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کے سامنے آنے کے بعد معاملے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
مرکزی حکومت نے عدالت کے سامنے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف کسی بھی سطح کے جرائم کے لیے اس کا نقطہ نظر زیرو ٹالرینس کا ہے۔ وہ موجودہ واقعہ کو بھی انتہائی گھناؤنا سمجھتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس معاملے کو نہ صرف سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے بلکہ بروقت انصاف بھی ہونا چاہیے، تاکہ خواتین کے خلاف جرائم کے حوالے سے ملک بھر میں اس کا مؤثر اثر پڑے۔یو این آئی

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.