سری نگر میں آوارہ کتے کو مارنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار: پولیس

سری نگر میں آوارہ کتے کو  مارنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار: پولیس

سری نگر:: جموں وکشمیر پولیس نے سری نگر کے بادام واری علاقے میں آوار کتے کو بے دردی سے مارنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں رعنا واری پولیس اسٹیشن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے۔سری نگر پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا: ‘بادام واری رعنا واری کے نزدیک 21 جولائی 2023 کو ایک آوارہ کتے کو بے رحمی سے مارنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا’۔

ٹویٹ میں گرفتار شدگان کی شناخت گلزار احمد بیگ ساکن رحمانیہ کالونی لال بازار اور عدنان شاہ ساکن حول بادام واری کے بطور کی گئی ہے۔پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رعنا واری میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.