بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

محکمہ سیاحت کا مانسبل لیک فیسٹول 2023ءکا انعقاد

محکمہ مانسبل میں سرگرمیوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ

مانسبل:سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے مانسبل کی خوبصورت وادی مانسبل فیسٹول ۔2023ءکا اِفتتاح کیا اور خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اِس میلے کا مقصد مانسبل کی خوبصور تی کو ظاہر کرنا اور قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کو اِس شاندار مقام کی طرف راغب کرنا ہے۔
سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں سیاحت کو فروغ دینے میں مانسبل فیسٹول کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ یہ فیسٹول مانسبل کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت جموںوکشمیر کے پوشیدہ جواہرات کو دُنیا کے سامنے لانے کے لئے پُرعزم ہے اور مانسبل فیسٹول اس مقصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار اَدا کرتا ہے۔
سیکرٹری موصوف نے کہا ،مانسبل سیاحوں میں اَپنے دِلکش مناظر اور واٹر سپورٹس کے لئے تیزی سے مقبول ہوتا جارہاہے ۔ فیسٹول میںپورے ہندوستان سے آبی کھیلوں کے شائقین کی بڑی تعداد میں آمد دیکھنے میں آئی ہے جس نے سیاحت میں خطے کی ترقی میں مزید تعاون کیاہے۔“
سیکرٹری کے ہمراہ ناظم سیاحت کشمیر راجا یعقوب فاروق ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم کشمیر ، ایگزیکٹیو آفیسر ولر مانسبل ڈیولپمنٹ اَتھارٹی اور دیگر متعلقین بھی تھے۔

 

اُنہوں نے اِنکشاف کیا کہ مالی برس کے لئے محکمہ سیاحت اہم منصوبے میں 300نئی منزلوں کا ہدف شامل ہے اور مانسبل اس فہرست میں ایک قابل فخراِضافہ ہے۔
ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے سونہ مرگ او ربال تل کے درمیان واقع مانسبل کے سٹریٹجک محل وقوع پر بھی روشنی ڈالی جس سے یہ اَمرناتھ پوتر گپھا کا درشن کرنے والے شردھالوﺅں کے لئے ممکنہ طور پر پُر کشش ہے ۔ اَپنے قدرتی مناظر اور پُر سکون ماحول کے ساتھ مانسبل سیاحوں کے لئے ایک پُر سکون جگہ پیش کرتاہے ۔
سیکرٹری سیاحت نے افتتاح کے دوران آبی کھیلوں کی سرگرمیوںکا اِفتتاح کیا ۔ مختلف ریاستوںکے شرکاءنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان میں آبی کھیلوں کے لئے ہنر اور جنون کے تنوع کو ظاہر کیا۔
اس موقعہ پر سیکرٹری نے واٹر سپورٹس کھلاڑیوں میں شرکت کے سرٹیفکیٹ بھی پیش کئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img