جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

جے پور میں تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

جے پور، 21 جولائی : راجستھان کی راجدھانی جے پور میں جمعہ کی علی الصبح تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، پہلا جھٹکا صبح 4.38 بجے آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 تھی۔ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

دوسرا جھٹکا 4.22 منٹ 57 سیکنڈ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت 3.1 اور اس کی گہرائی پانچ کلومیٹر تھی۔ اس کے بعد زلزلے کے تیسرے جھٹکے 4.25 منٹ 33 سیکنڈ پر محسوس کیے گئے۔

جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 اور گہرائی دس کلومیٹر تھی۔

تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img