جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

رُکن پارلیمنٹ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سری نگر: رُکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا اِنجینئر غلام علی کھٹانہ نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
رُکن پارلیمنٹ نے بنیاد ی ڈھانچہ ، کھیل ، صحت ، تعلیم اور عوامی مقامات کی خوبصورتی کے شعبوں میں کئے گئے مختلف ترقیاتی اقدامات کے علاوہ ترجیحی گھرانوں کے لئے راشن کوٹا میں اِضافہ اور بے زمین پی ایم اے وائی ( جی )مستحقین کے لئے پانچ مرلہ اَراضی کی نشاندہی کرنے کے تاریخی فلاحی اقدامات پر لیفٹیننٹ گورنر کا شکر یہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اَمور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
بعدمیں چیئر پرسن ڈی ڈی سی گاندربل محترمہ نزہت اشفاق ، سابق قانون ساز شیخ اشفاق جبار کے ہمراہ نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اُنہیں گاندربل کے مختلف ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img