ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
13 C
Srinagar

بلند ہمالیائی علاقے میں بادل پھٹنے سے کالاپانی میں پل ملبے میں تبدیل

نینی تال، 19 جولائی: ہندوستان اور چین کی سرحد کو جوڑنے والے اتراکھنڈ کے گنجی-کالاپانی سڑک پر واقع پل ہمالیہ کے اونچے علاقے میں بادل پھٹنے کی وجہ سے تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے چین کا سرحد سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
دھرچولا کے ڈپٹی کلکٹر وویش ساسنی نے بتایا کہ منگل کی رات کالاپانی اور گنجی کے درمیان بادل پھٹنے کی وجہ سے نچیتی نالہ بہنے لگا۔ پانی کے ساتھ بڑی مقدار میں ملبہ بھی آگیا۔ جس کی وجہ سے پل کو نقصان پہنچا۔
وہیں معلوم ہوا ہے کہ زیادہ بارش کی وجہ سے ہمالیہ کے اونچے علاقے میں کئی مقامات پر سڑک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جس کی وجہ سے نقل و حرکت رک گئی ہے۔
مسٹر ساسنی کے مطابق بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) سڑک کو کھولنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پل کو مکمل طور پر قائم ہونے میں کچھ وقت لگے گا تاہم جلد ہی سڑک کو ہموار کر دیا جائے گا۔ اس واقعہ کے بعد چین کی سرحد پر گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img