شری امر ناتھ یاترا:قریب 8 ہزار یاتریوں پر مشتمل 10 واں جھتا جموں سے روانہ

شری امر ناتھ یاترا:قریب 8 ہزار یاتریوں پر مشتمل 10 واں جھتا جموں سے روانہ

جموں، 12 جولائی : شری امر ناتھ جی یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح قریب 8 ہزار یاتریوں پر مشتمل دسواں جھتا کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح 7 ہزار 8 سو 5 یاتریوں پر مشتمل دسواں جھتا سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 339 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ کے لئے کل 3 ہزار 1 سو 28 یاتری روانہ ہوگئے جن میں 2 ہزار 2 سو 93 مرد، 7سو72 خواتین، 26 بچے، 31 سادھو اور 4 سادھویں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ننون پہلگام کی طرف کل 4 ہزار 6 سو 77 یاتری روانہ ہوگئے جن میں 3 ہزار 5 سو 37 مرد، 991 خواتین، 34 بچے، 87 سادھو اور 26 سادھویں شامل ہیں۔
سری نگر – جموں قومی شاہراہ بند رہنے کے باعث یہ یاتری چار روز معطل رہنے کے بعد منگل کی دوپہر کو بحال ہوگئی۔
یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب ایک لاکھ چالیس ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔
62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
جموں وکشمیر انتطامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتطامات کئے ہیں۔
دریں اثنا ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے یاتریوں میں یاترا کے تئیں انتہائی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔
یاتری حکومت اور شرائن بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر بھی خوش اور مطمئن ہیں۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.