بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

پہلی سہ ماہی میں دہلی حکومت کے جی ایس ٹی کی وصولی میں 15 فیصد اضافہ

نئی دہلی، 06 جولائی: دہلی کے وزیر خزانہ آتشی نے کہا کہ مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی میں کیجریوال حکومت کی جی ایس ٹی وصولی میں 15 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور یہ 8028.91 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔
محترمہ آتشی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کیجریوال حکومت پورے ملک کے لیے ایمانداری کی مثال بن گئی ہے۔ جی ایس ٹی کی وصولی میں ریکارڈ اضافہ سے ہم نے ثابت کر دیا کہ اگر نیت ٹھیک ہے تو حکومتوں کے لیے پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اروند کیجریوال کی حکومت میں گزشتہ 8 سالوں میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر بجٹ میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی کی معیشت اور بجٹ کی ترقی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر حکومت ایماندار ہے تو سرکاری خزانے میں پیسہ بڑھتا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ "اکثر جب اچھے اسکولوں، اسپتالوں اور پبلک انفراسٹرکچر کی بات ہوتی ہے تو حکومتیں کہتی ہیں کہ ہم یہ سب نہیں بنا سکتے کیونکہ ہمارے پاس فنڈز کی کمی ہے، لیکن دہلی میں اروند کیجریوال کی حکومت نے پچھلے 8 سالوں میں یہ دکھایا ہے۔ یقین تھا کہ نیت ٹھیک ہو تو حکومتوں کے پاس پیسے کی کمی نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ جب سے دہلی میں اروند کیجریوال کی حکومت بنی ہے، دہلی حکومت کا بجٹ لگاتار بڑھ رہا ہے۔ 2014-15 میں دہلی کا کل بجٹ 30,000 کروڑ تھا۔ صرف 5 سالوں میں کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر حکومت نے اس بجٹ کو دوگنا کر دیا اور 2020 تک دہلی کا بجٹ 60 ہزار کروڑ ہو گیا۔ اس کے بعد اس سال دہلی کا بجٹ بڑھ کر 75000 کروڑ ہو گیا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اگر حکومت ایماندار ہے تو کسی حکومت میں پیسے کی کمی نہیں ہوگی۔ اس کا رجحان دہلی کے جی ایس ٹی وصولی کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img