شری امر ناتھ یاترا: قریب 5 ہزار یاتریوں پر مشتمل چوتھا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

شری امر ناتھ یاترا: قریب 5 ہزار یاتریوں پر مشتمل چوتھا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

جموں، 3 جولائی : شری امر ناتھ جی یاترا کے لئے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پیر کی صبح قریب 5 ہزار یاتریوں پر ایک اور قافلہ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پیر کی صبح 4 ہزار 7 سو 58 یاتریوں پر مشتمل چوتھا قافلہ سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 3 ہزار 30 یاتری پہلگام بیس کیمپ جبکہ 1 ہزار 7 سو 28 یاتری بالتل بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوتھے قافلے کی روانگی کے ساتھ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اب تک 17 ہزار 5 سو 65 یاتری کشمیر کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 30 جون کو قریب چار ہزار یاتریوں کو جھنڈی دکھا کر یاترا کے لئے روانہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے شروع ہوئی یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
جموں و کشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔
سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران اس بار متعدد ڈرونز کے ذریعے بھگوٹی نگر جموں سے لے کر پوترا گھپا تک چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جائے گی تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
معلوم ہوا ہے کہ درجنوں ڈرونز امر ناتھ یاتریوں کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو جانکاری فراہم کریں۔
جموں کے سرحدی علاقوں میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا اور مقامی لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ مشتبہ شئی کے بارے میں وہ فوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.