بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

منشیات مخالف جدوجہد کیلئے نیشنل کانفرنس کی نو تشکیل شدہ کمیٹی کا پہلا اجلاس وباءکے خاتمے کیلئے حکومت پر عوامی دباﺅ بڑھانا وقت کی اہم ضرورت: عبدالرحیم راتھر

سرینگر:جموں و کشمیر میں منشیات کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے میں نیشنل کانفرنس کی حال میں تشکیل شدہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج کمیٹی کے چیئرمین عبدالرحیم راتھر کی صدات میں نوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران جسٹس (ر) حسنین مسعودی، حاجی مبارک گل، ترجمان عمران نبی دار، شمالی زون صدر جاوید احمد ڈار، وسطی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری ، صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد ، سید توقیر احمد، شفقت وٹالی، ڈاکٹر محمد شفیع، تیجندر سنگھ اور ہرش وردن سنگھ نے شرکت کی۔

اجلاس میں منشیات کا قلع قمع کرنے کیلئے پارٹی کی جدوجہد کو صحیح سمت دینے کیلئے تبادلہ خیالات کیا گیا اور شرکاءنے اس وباءکے خاتمے کیلئے اپنی اپنی آراءپیش کی۔اس دوران منشیات مخالف جدوجہد کو ضلع، کانسچونسی، بلاک اور حلقہ سطحوں کو لیجانے کیلئے بھی لائحہ عمل مرتب کرنے پربھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ جموں وکشمیر میں منشیات کا استعمال سنگین نوعیت اختیار کرگیا ہے اور بدقسمتی سے حکومتی سطح پر اس معاملے کو لیکر جو سنجیدگی ہونی چاہئے وہ دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ نیشنل کانفرنس کو اس وباءکیخلاف جدوجہد میں عملی طور پر میدان میں اُترنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس منشیات کیخلاف جنگ کیلئے پُرعزم ہے اور اس وقت اس معاملے میں عوامی دباﺅ بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ حکومت اس وباءکے خاتمے کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اُٹھانے پر مجبور ہوجائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہماری نئی نسل منشیات کے استعمال کی وجہ سے تباہ و برباد ہورہی ہے اور ایک کلیدی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے اس لعنت کا قلع قمع کرنے کیلئے ہم اپنی ذمہ داریوں میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ دریں اثناءنیشنل کانفرنس وسطی زون کشمیر کا ایک اجلاس وسطی زون صدر حاجی علی محمد ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس دیگر امورات کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال، لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات، تنظیمی پروگراموں پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر لیڈر عبدالرحیم راتھرترجمانِ اعلیٰ و انچارج کانسچوی زیڈی بل تنویر صادق، انچارج کانسچونسی حبہ کدل شمیمہ فردوس، انچارج کانسچونسی عیدگاہ حاجی مبارک گل، انچارج کانسچونسی زونی مر عرفان احمد شاہ، ضلع صدر پیر آفاق احمد، انچارج کانسچونسی حضرت بل سلمان علی ساگر، انچارج کانسچونسی خانصاحب ایڈوکیٹ سیف الدین بٹ، انچارج کانسچونسی بیروہ ڈاکٹر محمد شفیع، انچارج کانسچونسی گاندربل حاجی شیخ غیاث الدین اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img