ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ‘آج سری نگر میں ایسے شہیدوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے ان کے قریبی رشتہ داروں میں تقرری نامے تقسیم کئے’۔
بتادیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا 2 دنوں پر محیط دورہ جموں وکشمیر ہفتے کے روز اختتام پذیر ہوا۔
انہوں نے اپنے دورے کے آخری دن یکم جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بالتل کا دورہ کیا اور اس کے بعد سری نگر کے لالچوک میں واقع پرتاب پارک میں ‘بلیدان ستمپ’ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
موصوف وزیر داخلہ جموں و کشمیر کے دورے کے لئے جمعہ کی صبح جموں پہنچے تھے جہاں انہوں نے بھگوتی نگر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب بھی کیا۔
یو این آئی





