بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

ڈلگیٹ پریمئر لیگ کا باضابط طورپر ٹی آر سی گراونڈ سری نگر میں آغاز

سری نگر22جون:ڈلگیٹ پریمئر لیگ کا افتتاحی میچ جمعرات کو ٹی آر سی کرکٹ گراﺅنڈ ڈلگیٹ سری نگر میں کھیلا گیا اس موقع پر معزز مہمانوں کے علاوہ شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو اس میچ سے لطف اندوز ہوئے اطلاعات کے مطابق ڈلگیٹ پرائمر لیگ کا افتتاحی میچ جمعرات کے روز سری نگر کے ٹی آر سی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا ، میچ میں معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ کرکٹ شائقین کا پرجوش اجتماع بھی دیکھا گیا۔

یونائٹیڈ سی سی اور ڈاڈو رینجرس کے درمیان سنسنی خیز مقابلے میں ڈاڈو رینجرس نے پہلے میچ میں جیت حاصل کی ۔

افتتاحی تقریب میں ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

صوبائی کمشنر کشمیر نے ڈلگیٹ پرائمر لیگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ کھیل کود کی سرگرمیوں سے نہ صرف کھلاڑی اپنے آپ کو تندرست رکھ سکتا ہے بلکہ اس سے دوسروں کو بھی کھیل کود کی سرگرمیوں کی اور ترغیب ملتی ہے۔

سخت مقابلے والے میچ میں یونائیٹڈ سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز کا قابل احترام ہدف دیا۔ ٹیم نے اپنی پوری اننگز میں غیر معمولی مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ ان کی اننگز کی خاص بات عامر بیگ تھے جنہوں نے 55 رنز بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں "مین آف دی میچ” سے نواز اگیا۔

ڈلگیٹ پرائمر لیگ سری نگر میں کھیلا جانے والا ایک اہم ٹورنمٹ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں وادی کے نامور کھلاڑی حصہ لیتے ہیں اور اس طرح سے شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ڈی پی ایل آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام شرکاء،آفیسران اور اسپانسر ز کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس ٹورنمنٹ کی شاندار کامیابی سے ہمکنار کرانے میں گراں قدر تعاون کیا۔

انہوں نے شائقین کی بھی اس بات پر تعریف کی کہ سخت گرمی میں بھی وہ پورے میچ سے لطف اندوز ہوئے ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img