وزیراعظم مودی جی ای، مائکرون، اپلائیڈ میٹریلز کے سی ای او کے ساتھ کی بات چیت

وزیراعظم مودی جی ای، مائکرون، اپلائیڈ میٹریلز کے سی ای او کے ساتھ کی بات چیت

نئی دہلی/واشنگٹن، 22 جون : وزیر اعظم نریندر مودی اپنے سرکاری دورہ امریکہ کے دوران مختلف صنعت کاروں اور کمپنیوں کے سی ای او سے ملاقات کر رہے ہیں۔
مسٹر مودی نے ٹیسلا اور ٹویٹر کے سی ای او ایلن مسک سمیت کئی دیگر کمپنیوں کے سی ای او سے بھی ملاقات کی۔ بدھ کی شام انہوں نے امریکی چپ بنانے والی کمپنی اپلائیڈ میٹریلز کے صدر اور سی ای او گیری ڈیکرسن، جنرل الیکٹرک کے لارنس کلپ اور مائیکرون ٹیک کے سنجے مہروترا کے ساتھ بات چیت کی اور ہندوستان کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اپلائیڈ میٹریلز کے صدر اور سی ای او ڈیکرسن کے ساتھ بات چیت کے دوران، مسٹر مودی نے اپلائیڈ میٹریلز کو دعوت دی کہ وہ ’ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں‘۔ انہوں نے اپلائیڈ میٹریلز کو ہندوستان میں پروسیس ٹیکنالوجی اور جدید پیکیجنگ صلاحیتوں کو تیار کرنے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے ایک ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے ہندوستان میں تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے اپلائیڈ میٹریل کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
جنرل الیکٹرک کے سی ای او کلپ کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کے لیے طویل مدتی عزم کے لیے جی ای کی تعریف کی۔ مسٹر مودی اور مسٹر کلپ جونیئر نے ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے جی ای کے وسیع پیمانے پر ٹیکنالوجی کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جی ای کو ہندوستان میں ہوا بازی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بڑا کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔ نیز مائکرون کے سی ای او مہروترا کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے مائیکرون ٹیکنالوجی کو مدعو کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کے مختلف حصوں میں مسابقتی فوائد فراہم کر سکتا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.