نئی دہلی، 13 جون : وزیراعظم نریندرمودی نے شمال مشرقی خطے میں کنکٹی وٹی میں اضافہ کرنے کی غرض سے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سمیت مختلف ترقیاتی پہل قدمیوں کے بارے میں مضامین ، گرافکس ، ویڈیوزاور اطلاعات مشترک کی ہیں ۔
وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:’’ہماراشمال مشرق ، اپنی منفرد ثقافتوں اور متحرک نیزفعال عوام کے ساتھ ، بے مثال رفتارسے ترقی کررہاہے ۔ کنکٹی وٹی میں اضافہ کرنے سے لے کر بنیادی ڈھانچے کی ترقی تک ، ہم اس خطے کے بے پناہ امکانات کو بروئے کارلارہے ہیں ۔
یواین آئی





