بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

کثیر الجہتی مالیاتی اداروں میں اصلاحات، ڈیٹا کی شمولیت ضروری: مودی

وارانسی، 12 جون : وزیر اعظم نریندر مودی نے جی-20 ممالک نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کو حاصل کرنے کے لیے اجتماعی کوشش کرنے اور اس کے لیے گلوبل ساؤتھ کے ترقی پذیر ممالک کے قرض کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پیر کو کثیرالجہتی مالیاتی اداروں میں اصلاحات کے لیے زوردیا۔

مسٹر مودی نے یہاں جی-20 ترقیات کے وزراء کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اپنے ویڈیو پیغام میں یہ اپیل کی۔ انہوں نے مہمان وزراء کا وارانسی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، "میں جمہوریت کی ماں کے سب سے قدیم زندہ شہر میں آپ سب کا پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔ یہ جی-20 ترقیاتے کے وزراء کی میٹنگ کے لیے موزوں جگہ ہے۔ کاشی صدیوں سے علم، بحث ومباحثے، ثقافت اور روحانیت کا مرکز رہا ہے۔ اس میں ہندوستان کے متنوع ورثے کا نچوڑ ہے اور یہ ملک کے تمام حصوں کے لوگوں کے لیے ایک نقطہ اتصال کے طور پر کام کرتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ جی-20 ترقیاتی ایجنڈا کاشی تک بھی پہنچ گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے لئے ترقی ایک بنیادی مسئلہ ہے۔ گلوبل ساؤتھ کے ممالک عالمی کووڈ وبا کی وجہ سے پیدا خلل سے شدید متاثر ہوئے تھے اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے خوراک، ایندھن اور کھاد کے بحرانوں نے ایک اور دھچکا لگایا ہے۔ ایسے حالات میں آپ کے فیصلے پوری انسانیت کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کو پیچھے نہ ہٹنے دیں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی پیچھے نہ رہے۔ اس گروپ کے لیے ضروری ہے کہ وہ دنیا کو ایک مضبوط پیغام بھیجے کہ ہمارے پاس اس کے حصول کے لیے ایک ایکشن پلان ہے۔”

مسٹر مودی نے کہا کہ ہماری کوششیں وسیع، جامع، منصفانہ اور پائیدار ہونی چاہئیں۔ ہمیں ایس ڈی جی کو پورا کرنے کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا چاہیے اور بہت سے ممالک کو درپیش قرض کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حل تلاش کرنا چاہیے۔ کثیرالجہتی مالیاتی اداروں میں اہلیت کے معیار کو بڑھانے کے لیے اصلاح کی جانی چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام ضرورت مندوں کے لیے فنانسنگ دستیاب ہو۔

 یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img