بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

حجاب پر تنازعہ

اس بات سے کسی کو انکار نہیں ہے کہ بھارت ایک ایسا جمہوری ملک ہے ،جہاں درجنوں مذاہب کے لوگ مل جُل کر رہتے ہیں۔یہاں کے لوگوں کی تہذیب و تمدن ،زبان و ثقافت الگ الگ ہے۔کپڑے پہنے کا رنگ ڈھنگ الگ ہے، پھر بھی ملک کی سالمیت کے لئے سب لوگ دشمن کے خلاف ایک ہوتے ہیں۔سُنا ہے کہ وادی کے کسی اسکول میں کسی اُستاد نے بچیوں کو حجاب پہنے پر کوسا ہے۔جس پر اسکول کی بچیوں نے احتجاج کیااور متعلقہ محکمے کے سربراہ کو وضاحت کرنی پڑی کہک”ون کیا پہنتا ہے اس سے ہمیں کوئی لینا دینا نہیں ہے“۔

پہلے ایام میں اسکولی بچے ایک ہی وردی پہن کر اسکول آتے تھے ،ناچتے تھے گاتے تھے ،کھیلتے کودتے تھے۔پتہ ہی نہیں چل جاتا تھا کس بچے کا مذہب کیا ہے، اساتذہ بھی سب بچوں کو ایک ہی نظر سے دیکھتے تھے اور ہر ایک کے ساتھ یکساں پیار کرتے تھے۔اس سے بدقسمتی کہیں یا پھر سازش اب اسکولوں میں بھی اس طرح کا عنصرداخل ہو چکا ہے جس سے مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ راہل جہلم کے کنارے دیکھ رہا ہے کہ اگر ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر روک نہیں لگائی گئی تو ایک دن مذہبی ہم آہنگی کی گاڑی پٹری سے اُتر جائے گی اور ہم دیکھتے ہی رہ جائیں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img