جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

امریکہ کے ٹیکساس میں ریمپ گرنے سے 20 سے زائد نوعمر زخمی

ہیوسٹن، 9 جون : امریکی ریاست ٹیکساس میں جمعرات کو ریمپ گرنے سے کم از کم 20 نوعمر زخمی ہوگئے۔
بریزوریا کاؤنٹی کے پبلک انفارمیشن آفیسر شیرون ٹراوور نے بتایا کہ زخمی نوجوانوں کی عمریں 14 سے 18 برس ہیں اور وہ ہیوسٹن سے تقریباً 96 کلومیٹر دور سرف سائیڈ بیچ کے اسٹال مین پارک میں سمر کیمپ میں شرکت کے لئے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے پانچ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہیوسٹن کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔ دیگر نوعمروں کو ایمبولینسوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
ریمپ گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img