لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اَڈے سے جموں وکشمیر یوٹی کے عازمین حج کے پہلے قافلے کوہری جھندی دِکھا کر روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اَڈے سے جموں وکشمیر یوٹی کے عازمین حج کے پہلے قافلے کوہری جھندی دِکھا کر روانہ کیا

 

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں وکشمیر یوٹی کے عازمین حج کے پہلے قافلے کو آج سری نگر بین الاقوامی ہوائی اَڈے سے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے عازمین حج کے ساتھ بات چیت کی اور اُنہیں اَپنی مبارک باد اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا ،” میں ان مبارک عازمین کی کامیاب حج کے لئے دعاگو ہوں جو حج کی ادائیگی کے لئے مقدس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں ۔“ اُنہوں نے جموں وکشمیر کے لئے اَمن ، خوشحالی اور اِس کے لوگوں کی بھلائی کے لئے بھی دعا کی۔
سری نگر بین الاقوامی ہوائی اَڈے سے 7 جون سے 22 جون کے درمیان کُل 40 پروازیں چلیں گی۔ اِس برس جموںوکشمیر یوٹی سے تقریباً12,079 اور لداخ یوٹی کے 452 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

عازمین حج کا جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف اِنڈیا مرکزی وزارتِ خارجہ کی طرف سے اِستقبال کیا جائے گا۔
اِس موقعہ پر چیئرپرسن جموںوکشمیر حج کمیٹی محترمہ سفینہ بیگ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ،اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار ، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری ، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرواور جموںوکشمیر حج کمیٹی کے اَرکان ، ائیر پورٹ اَتھارٹی ، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.