ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

معروف آرٹسٹ اور پینٹر کے کے گاندھی نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

سرینگر :معروف آرٹسٹ اور پینٹر مسٹر کے کے گاندھی نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔
مسٹر گاندھی نے لفٹینٹ گورنر کو آسٹریا میں اپنے قیام کے بارے میں آگاہ کیا جہاں انہیں اپنے فن پاروں اور سولونمائشوں کیلئے زبردست پذیرائی ملی ۔
اپنے کام کے اعتراف میں مسٹر گاندھی کو آسٹریا کے سائلنٹ نائٹ میوزیم سے کانسی کے کبوتر کا ایک مجسمہ ملا جو امن کی نمائندگی کرتا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے اپنے فن کے ذریعے مسٹر گاندھی کے قابل ستائش کام کی تعریف کی اور انہیں کانسی کا کبوتر حاصل کرنے پر مبارکباد دی جو 25 نومبر تک آسٹریا واپس پہنچنے سے پہلے پورے ہندوستان کا سفر کریں گے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img