سری نگر،29 مئی: جنوبی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ میں پیر کے روز شراب کی دکان کھولنے کے خلاف مکمل ہڑتال رہی۔
تفصیلات کے مطابق قصبہ قاضی گنڈ میں پیر کے روز شراب دکان کھولنے کے خلاف بطور احتجاج مکمل ہڑتال کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ قصبے میں دکان بند رہے اور دیگر تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں تاہم سڑکوں پر نجی ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل جاری رہی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ ہڑتال شراب دکان کھولنے کے خلاف کی گئی۔
ایک مقامی شخص نے بتایا کہ شراب دکان کھولنے سے ہمارا معاشرہ خراب ہوگا اور ہمارے بچوں پر برے اثرات پڑیں گے۔
انہوں نے کہا: ‘ایک طرف حکومت نے منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ چھیڑ رکھی ہے جبکہ دوسری طرف شراب دکان کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے’۔
لوگوں نے حکومت سے علاقے میں شراب دکان بند کرنے کی اپیل کی۔
یو این آئی