ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
15.2 C
Srinagar

ترکی میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اردوگان کو فاتح قرار دے دیا گیا

استنبول، 29 مئی :ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب اردوگان نے دوسرے دور کے صدارتی انتخابات میں 52.14 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

چیف الیکشن آفیسر احمد ینر نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ترکی کے پولنگ اسٹیشنوں اور غیر ملکی مشنز اور سرحد کے اس پار 99.43 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد اردوگان کو 52.14 فیصد، جبکہ کیملا کلکڈاروگلو کو 47.86 ووٹ ملے۔ رجب طیب اردگان ترکی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

انتخابی عہدیداروں نے بتایا کہ مسٹر اردوگان اپنے مخالف حریف پر 20 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ انتخابات کے حتمی نتائج یکم جون کو سرکاری بلیٹن میں شائع کیے جائیں گے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img