جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

بارہمولہ میں لشکر طیبہ کا ملی ٹنٹ معاون گرفتار، گرینیڈ بر آمد: پولیس

سری نگر،27 مئی : پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ناگہ بل چندوسہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ملی ٹنٹ معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملی ٹنٹوں کی نقل و حمل کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پوکیس اور فوج کی 52 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے ناگہ بل چندوسہ کی شرانز کراسنگ پر ناکہ لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران شرانز سے ناگہ بل کی طرف آ رہے ایک مشتبہ شخص نے ناکے کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا: ‘تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے ایک گرینیڈ بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو حراست میں لیا گیا’۔

بیان کے مطابق گرفتار شدہ کی شناخت محمد اشرف میر ولد محمد شفیع میر ساکن لری ڈورہ چندوسہ کے بطور کی گئی ہے جو لشکر طیبہ نامی ملی ٹنٹ تنظیم کے ساتھ ملی ٹنٹ معاون کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ ملی ٹنٹ معاون ایک سرنڈرڈ ملی ٹنٹ ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں انڈین آرمز ایکٹ اور یو اے (پی) ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن چندوسہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img