سری نگر،24 مئی : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشتواڑ میں پیش آنے والے سڑک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
بتادیں کہ کشتواڑ میں بدھ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 7 مزدور از جان جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ داچھن علاقے میں ڈانگ ڈورو پاور پروجیکٹ کے نز دیک پیش آیا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اس المناک سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا: ‘میں غمزدہ خاندانوں کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘میں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کریں’۔
یو این آئی