ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

کشمیر میں 26 مئی تک برف وباراں کی پیش گوئی، زرد وارننگ جاری

سری نگر، 23 مئی : محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 26 مئی تک میدانی میدانی علاقوں میں بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کردی ہے۔
متعلقہ محکمے نے 23 سے 26 مئی تک ‘زرد وارننگ’ (یعنی خبر دار رہیں) جاری کی ہے۔
محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 23 مئی کی دوپہر سے ہی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کے میدانی علاقوں میں 26 مئی تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے اور اس دوران کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور تیز ہوائوں کے چلنے کے بھی امکانات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی کے بالائی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری ہونے کا بھی امکان ہے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں 27 سے 29 مئی تک موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ممکنہ موسمی صورتحال کے باعث ندی نالوں میں پانی کا بہائو تیز ہوسکتا ہے اور ژالہ باری سے کہیں کہیں فصلوں کو نقصان ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہ، زوجیلا، مغل روڈ، سنتھن ٹاپ وغیرہ پر زمینی ٹرانسپورٹ متاثر رہنے کا بھی امکان ہے۔
ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ ہو رہی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گرٰڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img