بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

پُر امن اور پُر سکون ماحول

وادی میں جی ۔20ٹورازم ورکنگ گروپ کی سہ روزہ تیسری میٹنگ شروع ہوگئی ہے ۔ اس سلسلے میں جموں وکشمیر انتظامیہ اور مرکزی حکومت نے تمام تر تیاریاں پہلے ہی مکمل کرلی ہیں۔ یہ تاریخی اجلاس جموں وکشمیر کی تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ دنیا کی 60فیصد آبادی سے جڑے ان ممالک کے مندوبین وادی کی سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کی غرض سے نہ صرف اپنے ممالک کے عوام کو وادی کی سیر کرنے کیلئے ذہنی طور تیار کریں گے بلکہ وہ اپنے ملک کے تاجروں کو بھی جموں وکشمیر خاصکر وادی میں سرمایہ کاری کرنے اور اسے ہونے والے فوائد سے بھی باخبر کریں گے ۔

جموں وکشمیر کےعوام کو ان باتوں کا بخوبی علم ہے کہ وادی ان کے لئے جنت کی حیثیت رکھتی ہے جہاں کی تروتازہ آب وہوا ، دلکش اور خوبصورت رنگ برنگی پہاڑ ، گنگناتے آبشار ہر انسان کو اپنی جانب کھیچ لاتے ہیں ۔ پہلے ایام میں بھی بیرونی ممالک کے سیاح اسی لئے جوق درجوق یہاں آکر مہینوں تک قیام کرتے تھے اور اس طرح یہاں کی تہذیب تمدن ، ثقافت ، شرافت اور زندگی کے نشیب وفراز سے باخبر ہوتے تھے ۔ ان سیاحوں کی آمد سے یہاںکے ہاوس بوٹ مالکان ، شکارے والے ، قالین باف اور دستکاری صنعت سے وابستہ افراد کی اچھی خاصی کمائی بھی ہوتی تھی ،1980کے بعد جس طرح کا ماحول وادی میں پیدا ہونے لگاا س سے نہ صرف عام لوگوں کے ذہنوں میں بنیاد پرستی گھر کرگئی بلکہ لوگ دولت کمانے کے چکر میں غلط کام کرنے لگے۔ غرض وہ پُر امن اور پُر سکون ماحول کیوں ختم ہوا اور ایک الگ ہی بولی نوجوان طبقہ بولنے لگا۔ملی ٹنسی کے دوران الفران نامی ملی ٹنٹ تنظیم نے غیر ملکی سیاحوں کو اغوا کرکے مار ڈالا ، اسی طرح بیرونی ممالک کے سیاحوں نے یہاں آنا نہ صرف ترک کیا بلکہ جن کشمیریوں سے وہ گل مل کر مہینوں تک رہتے تھے، ان سے وہ نفرت کرنے لگے ۔

بہرحال کہاجارہا ہے کہ چالیس سال کے بعد وقت خود بخود کروٹ بدلتا ہے اور پھر وہ پرانی روایات زندہ ہوجاتی ہیں ۔ لگتا ہے کہ آج جی 20کے بہانے ایک بار پھر وادی میں رونق آگئی اور اُمید کی جاتی ہے کہ یہ رونق ہمیشہ بحال رہے گی اور غیر ملکی سیاح نہ صرف سرکاری سطح پر اس وادی میں روز روز آئیں گے بلکہ غیر ملکی و عام سیاح بھی یہاں بغیر کسی خوف وڈر کے آئیں گے، اسکے لئے جی 20ٹورازم ورکنگ گروپ کے ذمہ دار اور شامل مندوبین ایک اہم رول ادا کرسکتے ہیں جس کیلئے اہلیانکشمیر خاصکر تاجر برادری بے صبری سے انتظار کررہی ہے ۔ باقی عام کشمیری تو اس حکومتی اقدام سے بے حد خوش ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img