بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

عالمی یوم ِ مادر

مرکز فکر وفن ،ایشین میل کمیو نیکیشنز اور مسلم ایجو کیشن ٹرسٹ سوپور نے کیا مشترکہ طور تقریب کا اہتما م

نیوزڈیسک

سوپور : شمالی قصبہ سوپور میں واقع مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ (ایم ای ٹی ) کے آڈیٹیوریم میں عالمی یوم ِ مادر کے حوالے سے ایک سمینار بعنون ’کائینات میں ماں کا مقام ‘ منعقد ہوا ۔اس تقریب کی صدارت جموں وکشمیر حج کمیٹی کی پہلی خاتون سربراہ اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (بارہمولہ) کی چیئرپرسن ،سفینہ بیگ نے کی ۔

منعقدہ تقریب کے دوران مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ (ایم ای ٹی ) میں زیر تعلیم طالبات نے ماں کی عظمت پر مقالے پیش کئے جن میں 11ویں اور10ویں جماعت کی طالبات سعدیہ منظور اور سفینہ منظور شامل ہیں ۔ادارہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ ،رشید راہل نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایشین میل کا اس طرح کی تقریب کا واحد مقاصد نوجوان نسل کو اپنے تابناک اور نا قابل فراموش ماضی کی میراث سے روشنا س کرانا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ ادارہ ایشین میل کی یہ مسلسل کوششیں ہیں کہ نوجوان نسل ،جو ہما را تابناک مستقبل ہے ،کشمیری روایات کے زیور سے زیب تن ہو ،کیوں کہ ایشین میل نے یہ محسوس کیا ہے کہ نوجوان نسل کہیں کہیں اپنے اسلاف کی عطا کردہ تعلیمات اور روایات کو کھو رہی ہیں ،جسے بحال کرنے کی اہم ضرورت ہے ۔

جموں وکشمیر حج کمیٹی کی پہلی خاتون سربراہ اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (بارہمولہ) کی چیئرپرسن ،سفینہ بیگ نے صدارتی کلمیات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ تقریب ماں کی عظمت اور محبت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی ۔ان کا کہناتھا ’ماں ایک دعا ہے جو ہر وقت ربّ رحیم کے آگے دامن پھیلائے رکھتی ہے اور قدم قدم پر ا±ن کی حفاظت کرتی ہے۔ خ±دا نے اس کے عظیم تر ہونے کی پہچان اس طرح کرائی کہ اس عظیم ہستی کے قدموں تلے جنت رکھ دی۔‘

اس موقع پر ماہر تعلیم شاہدہ اختر ، صحافی فرزانہ ممتاز ، ماہر تعلیم نثار الکریم ،سماجی کارکن و دیرینہ رکن عبدالقیوم رفیع آبادی ، پروفیسر محمد یوسف زرگر ، ڈاکٹر سجاد اطہر ، پروفیسر حشمت اللہ ،سابق پرنسپل (ایم ای ٹی سوپور) زبیدہ بچہ ،ادیب وشاعر مقبول فیروزی ،پروفیسر ارشاد ،شاعر حمید ناصر اور جاوید احمد نے بھی ماں کی عظمت اپنے اپنے خطابات کئے ۔

مقررین نے کہا کہ ماں ا للہ تعالیٰ کا جنتی میوا ہے،جو ا للہ تعالیٰ نے انسان کو اس دنیا میں عنایت فرمایا ہے۔ان کا کہناتھا ’ جب بھی کبھی انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اس کے منھ سے ماں نکلتا ہے، ماں ہی کی بدولت ہمیں سب کچھ ملا، دونوں جہاں ماں کی وجہ سے قائم ہیں، ماں سے دونوں جہاں کا وجود ہے۔‘

تقریب کے دوران اسکولی طلبا ءطالبات نے ماں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک اسٹیج ڈرامہ پیش کیا ،جس کی خوب حوصلہ افزائی اور پذیرائی کی گئی ۔تقریب کی نظامت ماہر تعلیم حمیرہ سید نے انجام دی جبکہ ایشین میل کی خصوصی ٹیم جس میں منیجنگ ڈائریکٹر محبوب جیلانی ،نمائندہ خصوصی فردوس وانی ،دیرینہ رکن محمد اشرف شاہ اور کیمرہ مین امتیاز گلزار شامل ہے ،نے تقریب کو منعقد کرنے میں کلیدی اور اہم رول ادا کیا ۔

ایشین میل کے سبھی ملٹی میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تقریب کو براہ راست نشر کیا گیا ۔ایشین میل کی تکنیکی ٹیم نے اس میں بہترین اور نمایاں رول ادا کیا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img