بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

صوبائی کمشنر کشمیر نے میلہ ماتا کھیر بھوانی کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

گاندربل اور دیگر مقامات پر عقیدت مندوں کو تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے اَفسران کو ہدایت دی

 

سری نگر:صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے آج تولہ مولہ گاندربل اور کولگام ، اننت ناگ اور کپواڑہ سمیت دیگر اَضلاع میں میلہ ماتا کھیر بھوانی تقریب کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی۔
میٹنگ میں گاندربل ، کولگام ، کپواڑہ اور اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، ایف سی ایس اینڈ سی اے ، کے پی ڈی سی ایل ، سیاحت ، ٹرانسپورٹ، پی ایچ اِی ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ، ایس ایم سی ، ایس آر ٹی سی ،ریلیف اور بحالی کمشنر ، پولیس کے علاوہ اَفسران ، جگتی ٹینمنٹ کمیٹی / سون کشمیر فرنٹ جے اینڈ کے یوٹی اور ماتا کھیربھوانی جی یاترا ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اَفسران کو تولہ مولہ گاندربل او ردیگر مقامات پر جہاں ہزاروں کشمیری پنڈتوں کی مذہبی تقریب میں آنے کی توقع ہے وہاں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
اُنہوں نے متعلقہ اِداروں کو ہدایت دی کہ وہ عقیدت مندوں کے لئے پینے کے پانی ، بجلی اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائیں تاکہ اُنہیں تہوار کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اِس کے علاوہ اُنہوں نے ایس ایم سی کو میلے کے دوران ٹرسٹ کو موبائل بیت الخلاءفراہم کرنے کی ہدایت دی اور متعلقہ ایجنسیوں سے کہ اکہ وہ میلہ کھیر بھوانی کے آغاز سے قبل تولہ مولہ میں تزئین و آرائش اور اَپ گریڈیشن کے کاموں کو مکمل کریں۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کو ہدایت دی کہ وہ عقیدت مندوں کے لئے مندر کے اِنتظام کو کمبل فراہم کریں اور میلہ ماتا کھیربھوانی کے شرکا¿ کی سہولیت کے لئے خیموں او رکرسیوں کا اِنتظام کریں۔
میلہ کھیر بھوانی کے دوران ہزاروں کشمیری پنڈت پانچ مشہور مندروں تولہ مولہ گاندربل ،ٹکرکپواڑہ ،لکٹی پورہ عشمقام ،اننت ناگ او روادی کشمیر کے کولگام ضلع میں ماتا تریپور سندر دیو سر اور ماتاکھیر بھوانی منز گام کا دورہ کرتے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img