کشمیر میں 6 سے8 مئی تک بارشوں کی پیش گوئی، 9 سے 12 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں 6 سے8 مئی تک بارشوں کی پیش گوئی، 9 سے 12 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان

سری نگر،5 مئی : وادی کشمیر میں خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 6 سے 8 مئی تک کئی مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا بعد ازاں وادی میں موسمی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے جس کے نتیجے میں 9 سے 12 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے باغ مالکان سے کہا ہے کہ وہ اس وقفے کے دوران اپنے باغوں کی دوا پاشی کریں۔
دریں اثنا وادی میں نا ساز گار موسمی حالات کے پیش نظر وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.