منگل, ستمبر 1, 2026
30.6 C
Srinagar

جموں وکشمیر: راجوری کے کنڈی بلٹ میں انکاؤنٹر شروع

جموں، 5 مئی :جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے کنڈی بلٹ میں جمعے کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کے متعلق اطلاع موصول ہونے پر فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کی صبح کنڈی کے کیسری علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے تین ملی ٹنٹ پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img