لیفٹیننٹ گورنر نے جی۔ 20 اِجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے جی۔ 20 اِجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سری نگر میں جی۔20اِجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، سیکرٹری مرکزی وزارتِ سیاحت اروند سنگھ ( بذریعہ ورچیول موڈ ) ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ،ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، جی۔20 کے سپیشل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹریوں کے علاوہ دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔تمام شراکت داروں کے تعاون سے آئندہ ایونٹ کو کامیاب بنانے کے مقصد سے منعقد ہونے والی میٹنگ میں تیاری کے مختلف پہلوﺅں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” جی ۔20 ملک کے لئے فخر کی بات ہے ۔ ہمیں سری نگر میں جی۔20 میٹنگ کے کامیاب اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس کوششیں کرنی چاہئیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے محکموں سے کہا کہ وہ اِس تاریخی موقع کو یاد گار بنانے کے لئے جوش و خروش سے اَپنا حصہ اَدا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.