پریس بیان

پریس بیان

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے رام بن کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے ۔ اُنہوں نے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اِظہار کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” سناسر کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعہ کی وجہ سے جانوں کے زیاںپر غمزدہ ہوں۔سوگوار کنبوں کے ساتھ میری دِلی ہمدردی ہے اور زخمیو ں کی جلد صحتیابی اور شفایابی کے لئے دُعا کی۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے بات کی ہے اور اُنہیں ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرین کے لواحقین کو ہرطرح کی مدد فراہم کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.