بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

راجوری میں ایل او سی پر مارٹر شیل بر آمد، ناکارہ بنا دیا گیا

جموں، 2 مئی :جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر 120 ایم ایم مارٹر شیل پایا گیا جس کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے کلال علاقے میں مقامی لوگوں نے پیر کی شام ایل او سی پر دریا کے کنارے پر ایک مارٹر شیل دیکھا جس کے متعلق انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور فوج کی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے اس شیل کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img