بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

جموں وکشمیر: بھدرواہ کے ایک جیل میں قیدیوں کو کمپیوٹر ٹریننگ دی جاری ہے

جموں،29 اپریل : جموں وکشمیر کے قصبہ بھدر واہ کے ایک جیل کے قیدیوں کو خود اںحصار بنانے کے لئے کمپیوٹر ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
جیل حکام کے مطابق کل 85 قیدیوں میں سے 24، جو پہلے بیچ کا حصہ ہیں، کو کمپیوٹر کی تربیت دی جائی گی جبکہ باقی61 قیدیوں کو تعلیم بالغان پروگام کے لئے درج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو کمپیوٹر تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے یہ کلاسز شروع کئے گئے ہیں۔اس پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ وشیش پال مہاجن نے کیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جموں یونیورسٹی کے بھدرواہ کیمپس اور ٹا ٹا کنسلٹنسی سروسز کے اشتراک سے شروع کئے گئے اس پروگرام کا مقصد قیدیوں کو ڈیجیٹل ایجوکیشن اور بنیادی تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ مستقبل میں یہ قیدی خود انحصار بن سکیں۔انہوں نے کہا: ‘جموں یونیورسٹی کے بھدرواہ کیمپس کی مدد سے 24 تعلیم یافتہ قیدیوں کا پہلا بیچ ڈیجیٹل ایجوکیشن حاصل کر رہا ہے جبکہ 61 قیدیوں کا ٹاٹا کنسلٹنسی کے بالغ ایجوکیشن پروگرام کے تحت اندراج کیا گیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کورس چھ ماہ پر محیط ہوگا جس کے لئے بھدرواہ کیمپس کا کمپیوٹر سائنس محکمہ ضروری انفراسٹرکچر، اساتذہ وغیرہ فراہم کرے گا.

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img