جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

برف و باراں : سری نگر لہیہ شاہراہ پھر بند

سری نگر،28اپریل:سری نگر لہیہ شاہراہ پر تازہ برف باری کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر لہیہ شاہراہ پر تازہ برف باری کے باعث ٹریفک کی آمدورفت ایک دفعہ پھر متاثر ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ سری نگر سونہ مرگ ، گمری سڑک کو تازہ برف باری کے بعد ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ۔

ٹریفک حکام نے مسافرو ں کو متبادل راستے تلاش کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ برف ہٹانے اور سڑک کو جلدازجلد قابل آمدورفت بنانے کی خاطر مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے تاہم اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

بتادیں کہ سری نگر لہیہ شاہراہ کو گزشتہ روز ہی گیارہ روز کے بعد ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیاگیا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img