ریوا، 24 اپریل : وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ایک روزہ دورے پر آج مدھیہ پردیش کے ریوا پہنچے۔
وہ یہاں پنچایتی راج کے قومی دن کے پروگرام میں حصہ لے کر ملک کی تمام گرام سبھاوں اور پنچایتی راج اداروں سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے لیے سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق، مسٹر مودی مقامی ایس اے ایف گراؤنڈ میں پنچایتی راج کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم تقریب میں پردھان منتری آواس یوجنا کے 4 لاکھ 11 ہزار مستفیدین کو ورچوئل طریقے سے گریہہ پرویش کرائیں گے۔ اس کے ساتھ وہ مدھیہ پردیش میں جل جیون مشن کے 7853 کروڑ کی لاگت والی واٹر سپلائی اسکیموں کے پانچ بڑے گروپوں اور 2300 کروڑ سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ مسٹر مودی صبح اہم پروگرام کے مقام پر مختلف محکموں کی ترقیاتی نمائش کا بھی دورہ کریں گے۔
یو این آئی