جموں/ جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر گذشتہ شب دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے کنڈکٹر کی موت جبکہ ڈارئیور شدید زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور میں چنانی- ناشری ٹنل کے اندر گذشتہ شام ایک ڈمپر اور ایک ٹرک کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈمپر کے کنڈکٹر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
متوفی کی شناخت بلبیر چند ساکن سامبہ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔