سری نگر ،20 اپریل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گنڈ علاقے میں بھاری پسی گر آنے کی وجہ سے سری نگر سونہ مرگ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کو وسطی کشمیر کے گنڈ ریزان علاقے میں بھاری پسی گر آئی تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور ضلع انتظامیہ گاندربل کے سینئر آفیسران صورتحال کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ پسی گر آنے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کو روک دیا گیا۔
یو این آئی





