جموں ،19 اپریل: کشتواڑ ضلع میں سابق فوجی نے اہلیہ ، بیٹی پر فائرنگ کے بعد اپنے آپ کا بھی خاتمہ کرنا چاہا جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع ہیڈ کواٹر کشتواڑ سے 20کلومیٹر کی دوری پر واقع گاوں انجول علاقے میں منگل دیر شام سابق فوجہ نے بارہ بور رائفل سے اہلیہ ، بیٹی پر فائرنگ کی۔
معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کی آوازیں سنتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس کو جانکاری فراہم کی چنانچہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق فوجی کی اہلیہ اور بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جبکہ سابق فوجی غلام حسن عمرکی گردن میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
یو این آئی





