راجوری: آسمانی بجلی گرنے سے 2 از جان، ایک زخمی ،45 مویشی ہلاک

راجوری: آسمانی بجلی گرنے سے 2 از جان، ایک زخمی ،45 مویشی ہلاک

جموں، 14اپریل:جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تیسرا شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آسمانی بجلی سے 45 کے قریب مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے کوٹرنکہ سب ڈویژن کے پاٹلی جنگلی علاقے میں موسم نے اچانک کروٹ لی جس دوران آسمانی بجلی گرآئی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا جبکہ تیسرے کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
متوفین کی شناخت ظفر اقبال ولد بشیر اور محمد فیض ولد عبدالغنی کے بطور ہوئی ہے۔
زخمی نوجوان کی پہچان شوکت علی کے بطور کی گئی او راس کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ آسمانی بجلی گر آنے کی وجہ سے 45مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی دو نوجوانوں کی لاشیں ان کے آبائی گاوں پہنچائی گئیں تو وہاں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں بعد ازاں دونوں کو پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔

یو این آ ئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.