منگل, نومبر ۱۱, ۲۰۲۵
11.3 C
Srinagar

عید چاندکی تلاش

روزہ دار حضرات ماہ مبارک کے الوداع میں فکرمند ہورہے ہیں کہ وہ جو رات کی تاریخی میں عبادت کرتے تھے ،اب اُس میں کمی ہوجائے گی۔وہ روتے ہیں اور اس فکر میں سوتے نہیں ہیں ۔جہاں تک غیر روزہ دار وںکا تعلق ہے وہ دن رات گنتے ہیں کہ کب چاند نظر آئے گا۔وہ عید کی تیاری میںایک ہفتہ قبل لگ جاتے ہیں ۔بازاروں میں خریداری کرنے لگتے ہیں۔بے چارہ روزہ دار بندگی میں محو رہتا ہے۔وہ عید پر بہتر ڈھنگ سے کھا پی نہیں سکتاہے۔ایک مہینے مکمل روزہ رکھ کر وہ جسمانی اور روحانی طور طاقتور ضرور ہو جاتا ہے لیکن روزہ کی قبو لیت کی خاطر دعا مانگتے مانگتے وہ کمزور ہوجاتا ہے۔غیرروزہ دار عید کا چاند دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہوتاہے۔ٹھیک اُسی طرح جس طرح رمضان کا چاند دیکھ کر روزہ رکھنے والا خوش ہوتا ہے۔بہر حال یہ دُنیا کی روایترہی ہے کہ اس دُنیا میں اُسی انسان کی اصل میں جیت ہوجاتی ہے جو روتے روتے اپنی آخرت بہتر بنانے میں کامیاب ہوتا ہے۔اللہ کرے، سب مسلمانوں کو ماہ رمضان کی برکت ،رحمت اور فضیلت عطا کرے۔غیر روزہ داروں کو بھی مغفرت سے نوازے، جو بے چارہ اب اپنی غلطی پر نادم ہو چکا ہوگاکہ کاش میں نے بھی رمضان کے روزے رکھے ہوتے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img